حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری امت
اللہ تعالی کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے سب سے افضل اور محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں پیدا فرمایا ہے ۔ الحمدللہ، یہ بہت عظیم الشان نعمت ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس نعمت کی قدر کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں. اور ہمیں اس نعمت کا شکر اور حق ادا کرنے کی ہمت عطا فرماۓ ۔
ماضی کے بڑے بڑے انبیاء علیہم السلام کی یہ تمنا تھی کہ وہ حضور اقدس ﷺ کی امت میں شامل ہوں ... اللہ تعالی نے اپنے محبوب ﷺ کی امت کو بے شمار فضیلتیں عطا فرمائی ہیں ۔ اس امت کے فضائل قرآن پاک میں بھی بیان ہوئے ہیں، اور خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ارشاد فرمائے ہیں ۔ یہ سب سے آخری امت ہے کہ اس کے بعد کوئی امت نہیں ۔۔ بلکہ قیامت ہے ۔۔ اسی لیے ہمیں ختم کر کے کوئی بچ جائے گا اس کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ بس قیامت سے کچھ عرصہ پہلے زمین پر کافر اور شریر لوگ مکمل قابض ہوں گے اور انہیں پر قیامت ٹوٹے گی ۔
مگر اس سے پہلے ایک بار یہ امت پوری دنیا پر غالب ہوگی ۔ اور یہ امت سب سے پہلی امت بھی ہے کیونکہ قیامت کے دن سب سے پہلے اس کا حساب و کتاب ہوگا ۔ اور جنت میں بھی سب سے پہلے یہی امت داخل ہوگی ۔
سورۃ توبہ کے آخر میں بتایا گیا کہ حضور اکرم ﷺ کو اپنی امت سے بہت محبت ہے ، بہت پیار ہے ، آپ ﷺ کو اس امت کی تکلیف تک گوارا نہیں ہے ۔ اور آپ ﷺ کی یہ شدید خواہش مبارک تھی کہ آپ ﷺ کی امت زیادہ ہو ۔
حریص علیکم کا معنی حضرت شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ نے یہی بیان فرمایا ہے : اللہ تعالی نے آپ ﷺ کی تمنا پوری فرمائی اور اس امت میں خوب برکت عطاء فرما دی ۔ جنت میں لوگوں کی کل 120 صفیں ہوں گی جن میں سے باقی تمام امتوں کی 40 صفیں ہوں گی ۔
اہل الجنت عشرون ومائت صف ثمانون فیھا من ھذہ الامۃ واربعون من سائر الأمم ( ترمذی )
قیامت کے دن حضور پاک ﷺ کی امت اپنی خاص علامتوں کی وجہ سے سب امتوں میں ممتاز ہوں گی وضو کی برکت سے ان کے اعضاء چمک رہے ہوں گے اور ان کے اعضاء کی اسی نورانیت سے وہ دور دور سے پہچانے جائیں گے ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک بار عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ کیا آپ ہمیں قیامت کے دن پہچان لیں گے ۔ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! تمہاری ایک علامت ہوگی جو امتوں میں سے کسی اور کو حاصل نہیں ہوگی ، تم میرے پاس حوض کوثر پر اس شان سے آؤگے ، کہ وضو کے اثر سے تمہارے چہرے روشن اور پاؤں نورانی اور چمکدار ہوں گے ۔
قالو یا رسول اللہ اتعرفنا یومئذ ؟ قال نعم لکم سیما لیست لاحد من الامم تردون علی غرامحجلین من اثر الوضو ( مسلم )
امریکہ سے لے کر ڈنمارک تک ۔۔۔ اور اسرائیل سے لے کر ناروے تک کے کافر بہت بڑی بھول میں ہیں کہ وہ ۔۔ حضور اکرم ﷺ کی شان میں کچھ کمی کر سکیں گے یا اس امت کو اپنا غلام بنا لیں گے ۔ ان کو علم نہیں ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت آقا مدنی ﷺ کو چار تلواریں دے کر بھیجا ۔ یہ چار تلواریں آج بھی قرآن مجید میں موجود ہیں ۔ مشرکین کے خلاف تلوار ۔ یہود و نصاری اہل کتاب کے خلاف تلوار ۔۔ منافقین کے خلاف تلوار ۔۔ اور باغیوں کے خلاف تلوار ۔۔
علی ابن ابی طالب
0 Comments